فوجی سربراہ لیفٹیننٹ جنرل بپن راوت نے جمعہ کو وادی کشمیر کا دورہ کرکے
جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیان میں جنگجوؤں کے حملے میں جاں بحق ہونے والے تین
فوجی اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا۔اس بیان کہ کشمیر میں فوجی آپریشنوں میں رخنہ ڈالنے والوں کو قوم دشمن
تصور کیا
جائے اور ان کے خلاف کاروائی کی جائے گی کے بعد یہ فوجی سربراہ
کا پہلا دورہ کشمیر ہے۔خیال رہے کہ ضلع شوپیان میں بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب کو جنگجوؤں کی
جانب سے فوج کی ایک گشتی پارٹی پر گھات لگاکر کئے گئے حملے میں 3 فوجی
اہلکار جاں بحق جبکہ ایک میجر سمیت 5 دیگر زخمی ہوگئے ۔